دین اسلام امن محبت ،بھائی چارگی ،اخوت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ،ثروت اعجاز قادری

پیر 23 فروری 2015 23:01

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کو متحد ہونے کی جتنی آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور آج اسلام مخالف قوتیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے سازشوں میں مصروف عمل ہیں ،لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والے سچے عاشق رسول ہیں ،دورودوسلام پر اذان سے قبل پابندی کو قبول نہیں کرینگے ، اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے ،دین اسلام امن محبت ،بھائی چارگی ،اخوت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ،اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کو قلم اور طاقت سے ختم کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پیر سید غلام حسین شاہ بخاری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپیر صاحبزادہ عطاء اللہ شاہ بخاری ،پاکستان سنی تحریک سندھ کے صدر نور احمد قاسمی ،صوبائی رہنما خالد حسن عطاری و دیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے تما م مرکز ومدارس کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی ،دہشتگرد یہود نصاری ٰ کے ایجنٹ ہیں ان کاہرسطح پر مقابلہ کرنا ہوگا ،اس موقع پر پیر سید غلام حسین شاہ بخاری نے کہا کہ اسلام کی اساس لاالہ الااللہ ہے جو قوتیں خود ساختہ مذہب طاقت کے زور پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ،ان کا دین اسلام سے دور کا تعلق نہیں ہے ،اسلام امن محبت کا وہ مذہب ہے جس میں غیر مسلموں کو بھی امان ہے ،اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں ان کے خلاف حکومت کاروائی کرئے ،پاکستان کا عروج و ترقی امن میں پوشیدہ ہے ،حکومت ملک میں امن وسلامتی چاہتی ہے تو دورود وسلام کے پرچار کو عام کرئے ،سرکار دو عالم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں ،اذان سے قبل دورود سلام پر پابندی سرکار دو عالم ﷺ کی رحمت سے محروم ہونے کے مترادف ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں