کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1100 ڈالر کی سطح پر آگئی ،

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا

پیر 23 فروری 2015 21:32

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1200 ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 1100 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ پیر کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی اونس سونا 1202ڈالر سے کم ہوکر 1193 ڈالرپرآگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیرکوملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 700 روپے سے گھٹ کر 47 ہزار 450 روپے ہوگئی اسی طرح 214 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 671 روپے پرآگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 680 روپے پربدستور برقراررہی ۔


؎

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں