سندھ اسمبلی :منظور وسان اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے

پیر 23 فروری 2015 21:06

سندھ اسمبلی :منظور وسان اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صوبائی وزیر منظور وسان اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے اور انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی شہر خیرپور میں پولیس اسٹیشن کو شاپنگ مال میں تبدیل کیا جارہا ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر منظور وسان اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی شہر خیرپو میں پولیس اسٹیشن کو شاپنگ مال میں تبدیل کیا جارہا ہے فنکشنل لیگ بھی ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراینٹی کرپشن کی حیثیت سے تھانے کی زمین فروخت ہونے کے معاملے کی تحقیقات کراؤں گا،خیرپورکا منتخب ممبرہوں،معاملے سے مجھے بھی لاعلم رکھا گیا۔ اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں منظور وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ اور پولیس کا گٹھ جوڑ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر فنکشنل لیگ کے ارکان نے احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکرنے منظوروسان کے متنازع الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کی رولنگ دی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں سائنس، آرٹس اورکامرس کے 269کالجزکام کررہے ہیں،طوفانی بارشوں کے دوران تعلیمی اداروں کے نقصانات کا ازالہ کررہے ہیں، تاہم سرکاری تعلیمی اداروں کی بجلی منقطع ہونے کے معاملے کا تعلق وفاق سندھ تنازع سے ہے، سندھ اسمبلی میں حیدری مارکیٹ کے سامنے موٹرسائیکل اتواربازارسے متعلق ایم کیو ایم کےرکن جمال احمد نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا۔

جس میں کہا گیا کہ موٹرسائیکل بازارکی وجہ سے شہریوں اورتاجروں کومسائل کا سامنا ہے۔ شرجیل میمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل اتواربازارغیرقانونی ہے،کے ایم سی نے اتواربازارکے لیے اجازت نہیں دی،ٹریفک پولیس ایکشن لے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں