لکی سیمنٹ کا 31دسمبر2014کو ختم ہونے والی ششماہی منافع میں 5.60ارب روپے کے منافع کا اعلان

پیر 23 فروری 2015 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) لکی سیمنٹ نے 31دسمبر2014کو ختم ہونے والی ششماہی منافع میں 5.60ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے۔جوپچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.54فیصد زیادہ ہیفی حصص آمدنی پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے15.96روپے کے مقابلے میں 17.32روپے رہی۔ کمپنی کے مجموعی منافع میں بھی 9.03فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کی وجہ کمپنی کے سیلز ریونیو کا پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 19.57ارب روپے کے مقابلے میں9.37فیصد بڑھ کر21.41ارب روپے ہونا شامل ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی مقامی سیمنٹ سیلز میں9.20فیصد اضافہ ہوا جوکہ پچھلے سال کے اس عرصے کے 1.85ملین ٹن کے مقابلے میں2.02ملین ٹن رہی۔ لکی سیمنٹ کی برآمدات میں بھی 2.24فیصد اضافہ ہوا جو کہ پچھلے سال کے.21 1ملین ٹن کے مقابلے میں3 1.2 ملین ٹن رہی۔کمپنی نے اپنا 19فیصد مارکیٹ شیئر برقرار رکھا۔زیرِ جائزہ مدت میں کمپنی کے مجموعی سیلز ریونیو میں9.37 فیصداضافہ ہوالکی سمنٹکے بورڈنے کانگو میں جدید ترین سیمنٹ پلانٹ ، عراق میں گرائنڈنگ مل، 660 میگا واٹ پاور پلانٹ ، ،ویسٹ ہیٹ ریکوری، کراچی میں لکی سینٹ کے پلانٹ پر ورٹیکل گرائنڈ مل کی تنصیب اور کراچی میں 50میگا واٹ کے دنڈ فارم سمیت مختلف پراجیکٹس اور سرمایہ کاری پر کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں