کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں41ارب1کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس66.30پوائنٹس کمی سے 33926.70پوائنٹس پر بند

پیر 23 فروری 2015 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو اتار چڑھاوٴ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33900کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں41ارب1کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت34.16فیصدکم جبکہ58.56حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے ٹیلی کام، سیمنٹ ،بینکنگ اور آٹو موبائل سیکٹر ز میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34063پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33899پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس66.30پوائنٹس کمی سے 33926.70پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے126کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ 212کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں41ارب،1کروڑ2لاکھ85ہزار772روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب56ارب 47کروڑ34لاکھ60ہزار598روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں17کروڑ20لاکھ17ہزار 70شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں8کروڑ92لاکھ54ہزار70 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت208.37روپے اضافے سے4375.82روپے اورفلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت46.48روپے اضافے سے46.48روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت525.00روپے کمی سے9975.00جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت479.75روپے کمی سے9115.25روپے ہوگئی ۔پیر کو جہانگیرصدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ16لاکھ42ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سے22.06روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ7لاکھ 47 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت13پیسے کمی سے60.53روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس12.58پوائنٹس کمی سے 22126.66پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس204.48پوائنٹس اضافے سے 54467.75جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس129.90پوائنٹس کمی سے 24267.68پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں