قومی اسمبلی نے اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

بدھ 14 فروری 2018 13:50

قومی اسمبلی نے اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔ تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد تحفظ اطفال بل 2017ء منظور کیا جائے۔

انہوں نے بل کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصور جیسے واقعات سے ہر انسان کا سر جھک گیا، ایسے ظالمانہ اور وحشیانہ واقعات کی روک تھام کے لئے یہ بل منظور کیا جا رہا ہے، اس بل کے تحت بچوں کے تحفظ کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں