بھارت نے یکم جنوری 2017ء سے سیز فائر کی 1394 خلاف ورزیاں کیں،

بھارتی فائرنگ سی2013ء سے اب تک 66 عام شہری شہید ہوئے پارلیمانی سیکرٹری دفاع کا قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 14 فروری 2018 13:50

بھارت نے یکم جنوری 2017ء سے سیز فائر کی 1394 خلاف ورزیاں کیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پارلیمانی سیکرٹری دفاع منصب علی خان ڈوگر نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے یکم جنوری 2017ء سے اب تک سیز فائر کی ایک ہزار 394 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، 2013ء سے اب تک بھارتی فائرنگ سے 66 عام شہری شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری دفاع منصب علی خان ڈوگر نے بتایا کہ یکم جنوری 2013ء سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 66 عام شہری شہید ہوئے، 228 زخمی ہوئے، یکم جنوری 2017ء سے بھارتی فوج کی جانب سے ایک ہزار 394 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہوئیں، بھارت کی فوج کی جانب سے مسلسل عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان فوج مناسب انداز میں جواب دے رہی ہیں، اپنے شہریوں کی جان و املاک کے تحفظ کے لئے تمام ضروری حفاظتی تدابیر کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں