سندھ میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بقایا جات سمیت دیگر امور پر اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ کے لئے اجلاس 5 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہوگا

بدھ 14 فروری 2018 13:50

سندھ میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بقایا جات سمیت دیگر امور پر اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ کے لئے اجلاس 5 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) صوبہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بقایا جات سمیت دیگر امور پر اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ کے لئے 5 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہائوس سندھ میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوری، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر معاملات پر اجلاس کی گورنر ہائوس میں پیشکش کی تھی تاہم اس میں اراکین نے دلچسپی نہیں لی، وہ اب بھی یہ پیشکش کرتے ہیںکہ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ ہائوس میں طلب کر لیں، میں حاضر ہو جائوں گا۔

سپیکر نے اعجاز جھاکھرانی سے کہا کہ وہ 5 مارچ کو اجلاس کا انتظام کریں اور تمام ممبران کو اس میں طلب کریں اس میں حیسکو اور دیگر کمپنیوں کے سی ای اوز کو طلب کرتے ہیں، وہ بریفنگ دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں