بر صغیر میں عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا149واں یوم وفات کل منایا جائیگا

بدھ 14 فروری 2018 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) بر صغیر میں اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا149واں یوم وفات کل جمعرات کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میںمرزاغالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ خان بیگ تھاوہ دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی والدین کا سایہ سر سے اٹھ گیا جس کے بعد ان کی پرورش ان کے چچا نصر اللہ بیگ نے کی۔

مرزا غالب نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کیا وہ زیادہ تر فارسی میں شعر کہا کرتے تھے ان کی اردو غزلیں محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا انہیں جدید اردو کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔مرزا غالب 15فروری 1869ء کو انتقال کر گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں