چیئرمین نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے

بدھ 14 فروری 2018 12:37

چیئرمین نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے۔بدھ کو ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی ا?ف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں