سپریم کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت‘

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

بدھ 14 فروری 2018 12:37

سپریم کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ نے نااہلی مدت کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل اشتراوصاف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے اہم کیسز ہیں آپ کو کو باہر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے حکم کی پابندی کروں گا،میں نے آج لندن جاناتھا مگر اب ہفتے کو جا?ں گا۔

اشتراوصاف نے کہا کہ نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمنٹ کو کرنا ہے عدالت نہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے نااہلی کی مدت کودیکھنا ہے،آئین میں مدت واضح نہیں تو نااہلی تاحیات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں