پیری مریدی چلتی رہتی ہے، پیشہ ور پیر نہیں ہوں، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،پیر اقبال ..
تازہ ترین : 1

پیری مریدی چلتی رہتی ہے، پیشہ ور پیر نہیں ہوں، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،پیر اقبال شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء)لودھراں سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی، مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے کہا ہے کہ پیری مریدی چلتی رہتی ہے، پیشہ ور پیر نہیں ہوں، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں لودھراں کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے کہا کہ میں بنیادی طور پر مسلم لیگی ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور تعمیری سیاست کرتے ہیں، پیری مریدی چلتی رہتی ہے لیکن پیشہ ور پیر نہیں ہوں۔۔
وقت اشاعت : 14/02/2018 - 00:00:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎