اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اعلی افسران کے تقرری و تبادلے

بدھ 14 فروری 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ20کے افسر محسن مشتاق کو سندھ سے ڈیپوٹیشن پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات کرتے ہوئے گریڈ20ہی کے افسر منیر احمد شیخ کی خدمات سندھ سے ایف آئی اے، گریڈ18کے افسر عرفان اللہ خان کی خدمات پنجاب سے خیبرپختونخواہ، گریڈ18کے ہی افسر عمران احمد ملک کو خیبر پختونخواہ سے پنجاب جبکہ اسی پے سکیل کے ساجد حسین کھوکھر کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے حوالے کرنے سمیت قبل ازیں گریڈ19کے افسر ذوالفقار علی مہر کی سندھ سے ایف آئی اے میں تعیناتی کے احکامات واپس لے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژن کی طرف سے حالیہ کی جانے والی تمام تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں