سرکاری افسران اورججوں کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے عبوری رپورٹ پیش کرنے پرسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوآج ذاتی طورپرطلب کرلیا

منگل 13 فروری 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے سرکاری افسران اورججوں کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں عبوری رپورٹ پیش کرنے پرسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوآج ذاتی طورپرطلب کرلیا ہے اور چاروں صوبوں ، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرلزکوہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ایک ہفتے میں عدالت کو رپورٹ پیش کریں ۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف جسٹس میان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے عبوری رپورٹ عدالت میں کیوں جمع کرائی ہے عدالت نے دو ہفتوں میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا ، سماعت کے دوران رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کے ججز اور اسٹاف کی دوہری شہریت سے متعلق رپورٹ عدالت کو پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں