سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کیس میں بینک ملازمین کو 8 ہزار روپے ماہانہ پنشن دینے کا حکم

منگل 13 فروری 2018 22:07

سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کیس میں بینک ملازمین کو 8 ہزار روپے ماہانہ پنشن دینے کا حکم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے بینک ملازمین کی پنشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کافیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بنک ملازمین کو8ہزارروپے ماہانہ پنشن دی جائے۔ منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دورا ن یوبی ایل کے وکیل نے پیش ہوکر موقف اپنایا کہ بینک نے غوروخوض کے بعد ملازمین کو 5250 روپے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حبیب بینک اور یو بی ایل5250 روپے کی پنشن دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ پنشن کم ہے جس میں عدالت اضافہ کرسکتی ہے۔ متاثرہ ملازمین کے وکیل نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ بینک جو پنشن دینا چاہتے ہیں یہ بہت کم ہے اس لئے پنشن میں مزید اضافہ کیاجائے۔ جس پر چیف جسٹس نے بینک حکام سے کہاکہ اپنے مالکان سے کہیں کہ صدقات وخیرات اورلوگوں کی فلاح وبہبود سے جیبیں خالی نہیں ہوتیں، ملازمین کی پنشن 8ہزار مقررکرکے سالانہ 5فیصد سالانہ اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں