انتخابی ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سلمان اکرم راجہ کی عدم حاضری کے باعث کل تک ملتوی

منگل 13 فروری 2018 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت مسلم لیگ (ن )کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم حاضری کی بناء پر (آج )بدھ کی صبح تک ملتوی کردی ہے ۔ منگل کوچیف جسٹس میاںثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معاون وکیل نے مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست عدالت کو پیش کی اور بتایا کہ وہ عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں شرکت کے لئے لاہورمیں گئے ہیںجس پر چیف جسٹس نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بدھ تک ملتوی کردی اورواضح کیا کہ سلمان اکرم راجہ کوکہاجائے کہ وہ کیس کی اچھی طرح تیاری کرکے آئیں ۔بعد ازاں مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں