پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چئمپین شپ کا آغاز

منگل 13 فروری 2018 21:54

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چئمپین شپ کا آغاز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چئمپین شپ شروع ہوگئی۔ چئیمپین شپ کے افتتاحی روز تین میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے باعث نہ ہو سکے جس میں پنڈی سٹیڈیم میں میزبان راولپنڈی اور سیالکوٹ، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر آزاد کشمیر اور اسلام آباد، لاہور اور فاٹا کے درمیان میچز کا انعقاد نہ ہو سکا جس کے باعث ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق 1-1 پوائنٹ دیا گیا جبکہ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور نے ابیٹ آباد کو باآسانی 53 رنز سے شکست دی۔

ابیٹ آباد ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور کو بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ پشاور نے مقررہ 20 اوور ز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عادل خان نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز، اظہار خان نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز، واجد عالم نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز، حیات خان نے 25 اور عبداللہ آفریدی نے 17رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

رحمت علی نے 42 رنز کے عوض 3 اور یاسر علی نے 31 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی۔ جوابی بیٹنگ میں ابیٹ آباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 139 رنز بنا سکی۔ فیصل حیات نے 48 رنز کی عمدہ اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ لطیف اللہ نے چار چوکوں کی مدد سے 27رنز، ایم حسین نے 24 اور اول خان نے 19 رنز جوڑے۔ ایم اسامہ نے 17اور گوہر علی نے 26رنز کے عوض 3-3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ فاتح ٹیم کے گوہر علی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ میچ کو امپائر سلیم بٹ اور سعید انور جونیئر نے سپروائز کیا جبکہ آفیشل اسکور کے فرائض شکیل احمد نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں