وفاقی وزیر محمد اکرم خان درانی کا بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈزکی منظوری ..
تازہ ترین : 1

وفاقی وزیر محمد اکرم خان درانی کا بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈزکی منظوری پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ

بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن سے عوام کو جدید سہولیات میسر آئیں گی، اکرم خان درانی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ سے بنوں کے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی ہو گی اور ان کیلئے روزگار اور ترقی کے نئے امکانات پیداہوں گے۔ وفاقی وزیر محمد اکرم خان درانی نے بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کیلئے 715 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اے 320اور بوائنگ 737جہازوں کے آپریشن کیلئے بنوں ایئرپورٹ کی توسیع اور اپ گریڈیشن کیلئے 715 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مذکورہ بالا ایئرپورٹ کیلئے 715ملین روپے کا اجراء بنوں اور اس کے نواحی علاقوں کیلئے تحفہ ہو گا اور سامان کی ترسیل اور نقل وحمل کیلئے سی پیک کے تجارتی راستے کا تیز ترین ذریعہ بھی ہو گا۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کیلئے ترقی کے نئے امکانات اور مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنوں کے عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بنوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن اور توسیعی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 21:34:36

اس خبر پر آپ کی رائے‎