وفاقی کابینہ نے عمان اور اٹلی کیساتھ ایل این جی اور پٹرولیم کے شعبہ میں بین الحکومتی معاہدوں پر دستخط اور کراچی سے کابل تک 01x20 فٹ کنٹینر کو ٹرانزٹ اور انسداد دہشت گردی رولز 2018ء کی اصولی منظوری دیدی

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو جلد آپریشنل کرنے اور مختلف وزارتوں میں اداروں کے سربراہوں کے خالی عہدوں کو پر کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اور مرحوم میر ہزار خان بجارنی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

منگل 13 فروری 2018 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وفاقی کابینہ نے عمان اور اٹلی کے ساتھ ایل این جی اور پٹرولیم کے شعبہ میں بین الحکومتی معاہدوں پر دستخط اور کراچی سے کابل تک 01x20 فٹ کنٹینر کو ٹرانزٹ کی اور انسداد دہشت گردی رولز 2018ء کی اصولی منظوری دیدی ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں معروف قانون دان، انسانی حقوق کی سرگرم رکن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اور مرحوم میر ہزار خان بجارنی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں مختلف معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں عمان اور اٹلی کے ساتھ ایل این جی اور پٹرولیم کے شعبہ میں بین الحکومتی معاہدوں پر دستخط اور کراچی سے کابل تک 01x20 فٹ کنٹینر کو ٹرانزٹ کی اور انسداد دہشت گردی رولز 2018ء کی اصولی منظوری دیدی جبکہ کابینہ اجلاس میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ٹیرف برائے مالی سال 2017-18ء کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف کا تعین کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے سی پیک سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی اور اس سلسلہ میں کابینہ کو مزید تفصیلی بریفنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو جلد آپریشنل کرنے اور مختلف وزارتوں میں اداروں کے سربراہوں کے خالی عہدوں کو پر کرنے کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر میں بجلی کی اضافی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں