سپریم کورٹ ،سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کا چنائو اورتعیناتی میرٹ پرکی جائے، درخواست سماعت کیلئے مقرر

پیر 6 نومبر 2017 21:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے سی ایس ایس امتحانات کیلئے صوبائی کوٹہ کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ دفترکو ہدایت کی ہے کہ اس درخواست کوسماعت کیلئے مقررکیا جائے ، یادرہے کہ درخواست گزارنے سی ایس ایس کے امتخان میں صوبائی کوٹہ ختم کرکے تمام امیدواروں کاچنائو میرٹ پرکرنے کی استدعاکی تھی تاہم رجسٹرارآفس نے اعتراضات لگاکردرخواست واپس کی تھی جس کیخلاف درخواست گزار نے نئی متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے استدعاکی تھی کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوختم کرکے ان کاکیس میرٹ پرسنا جائے، جس کی سماعت جسٹس گلزار احمد نے اپنے چیمبر میںکی۔

(جاری ہے)

اس موقع پردرخواست گزار کے وکیل بیرسٹر حارث نے پیش ہوکر موقف اپنایا کہ آئین کے مطابق صوبائی کوٹہ چالیس سال کیلئے مقررکیا گیا تھا، اوریہ آئینی مدت 2013ء میں ختم ہوگئی ہے ، اس لئے استدعا ہے کہ صوبائی کوٹہ ختم کرکے امتحان میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کا چنائو اورتعیناتی میرٹ پرکی جائے، عدالت نے فاضل وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا اورہدایت کی کہ اس درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں