ایبٹ آباد کے رہائشی نے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوائے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

پیر 6 نومبر 2017 21:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) ایبٹ آباد کے رہائشی یوسف حسین نے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوائے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، موقف اپنایا گیاہے کہ ،قتل کا واقعہ آرمی ایکٹ کی دفعہ 3/4اور 2ون ڈی کے زمرے میں نہیں آتا ۔

(جاری ہے)

پیرکوایڈووکیٹ طارق اسد کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کے رہائشی یوسف حسین کو دو افراد کے قتل میں نامزد کیا گیا ہے تاہم مذکورہ واقعہ ایک اندھا قتل ہے جس کا کوئی چشم دید گواہ نہیں ، لیکن سی ٹی ڈی کے انسپکٹر تاج سلطان اور آئی او عبد الرشید نے تفتیش زخمت سے بچنے کیلئے یہ معاملہ فوجی عدالت کو بھجوا دیا ہے جوقانون کیخلاف ہے ۔

دوسری جانب کیس فوجی عدالت کو بھجوائے جانے کی اطلاع دینے والے شخص کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے، اس لئے استدعا ہے کہ کیس فوجی عدالت سے واپس منگوایا جائے اور سی ٹی ڈی پولیس افسران کوحکم دیا جائے کہ اس معاملے میں زیرحراست رکھے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں