فاٹا سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو مردم شماری میں شمار نہیں کیا گیا‘ فاٹا کے انضمام تک این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ دیا جائے،رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی

پیر 6 نومبر 2017 21:17

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) تحریک انصاف کی ناراض رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ فاٹا سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو مردم شماری میں شمار نہیں کیا گیا‘ فاٹا کے انضمام تک این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عائشہ گلالئی نے کہا کہ فاٹا سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو مردم شماری میں شمار نہیں کیا گیا۔ فاٹا کی آبادی ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے۔ فاٹا میں مردم شماری پر نظرثانی کی جائے۔ فاٹا کے انضمام یا ریفرنڈم تک این ایف سی میں تین فیصد حصہ دیا جائے۔ فاٹا سے چلغوزے پر ٹیکس غیر قانونی ہے یہ ختم ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں