مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر
عالمی برادری کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا نوٹس لیناچاہئے ،بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ بنانے کا خواب جلد خاک میں مل جائے گا،وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان کا پیغام
پیر 6 نومبر 2017 21:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 2 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں موجود ہونے کی تصدیق اس امر کو واضح کرتی ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے لاکھوں افراد کو شہید کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی غیر جانبدار انسانی حقوق کے اداروں کو داخلہ کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ ایسا کرنے سے انسانی حقوق کے حوالہ سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 2 ہزار سے زائد اجتماعی قبروں کے اعتراف سے بین الاقوامی دنیا اور انصاف کے عالمی اداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو پچھلی کئی دہائیوں سے اپنے ذاتی، سیاسی و معاشی مفادات کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ سے چشم پوشی اختیار کئے بیٹھے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی سخت پابندیوں کے باوجود بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں کئے جانے والے ظلم و تشدد کی کارروائیاں دنیا کے سامنے آ رہی ہیں، 2016ء میں دنیا نے کشمیریوں کی چھروں سے چھلنی آنکھوں کو دیکھا جب قابض بھارتی فوج نے آزادی اور حق خودارادیت کے خواب بسائے کشمیری نوجوان بچوں اور بچیوں کی آنکھوں کو چھلنی کرکے ان کو عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم کر دیا جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیری شہدائے جموں جیسے لاکھوں بہن بھائیوں کی قربانیاں دینے کے باوجود اپنے حق خودارادیت کے پیدائشی حق پر ثابت قدمی سے قائم ہیں اور بھارت کا اندھا دھند تشدد اور درجنوں کالے قوانین بھی ان کے عزم کو ہلانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کویہ جان لینا چاہئے کہ وہ پچھلے 70 سال میں کشمیریوں کو سبز باغ دکھانے، مذاکرات کا جھانسہ دینے سے لے کر ماورائے عدالت قتل، خواتین کی عصمت دری اور ان کی اجتماعی قبریں بنانے تک تمام قسم کے ہتھکنڈے اپنا چکا ہے جس کے باوجود وہ کشمیریوں کو نہیں ڈرا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھارت کے خلاف اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور بھارت کے ظالم ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کیلئے اسی جوش و جذبہ سے جدوجہد کر رہے ہیں جس جوش و جذبے سے ان کے اسلاف نے اپنے اس حق کیلئے قربانیاں پیش کی تھیں بلکہ آج یہ جذبہ اس مقام تک پہنچ چکا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر شہید ہونے والے فرد کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے اور کشمیری نوجوان پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار 8 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود ان کے سامنے سبز ہلالی پرچم لہرا کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد میں اس قدر لگائو اور عزم یقیناجلد کشمیری عوام کو آزادی کی منزل سے ملائے گا اور بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ بنانے کا خواب خاک میں مل جائے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ