پنجاب پولیس مکمل طور پر قبضہ مافیہ بن چکی ، اس کے سرپرست وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان

پیر 6 نومبر 2017 21:04

پنجاب پولیس مکمل طور پر قبضہ مافیہ بن چکی ، اس کے سرپرست وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب پولیس مکمل طور پر قبضہ مافیہ بن چکی ، قبضہ مافیا کے سرپرست وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی وجہ سے پورا صوبہ انتشار کو شکار ہے۔ براجن پور کے تھانوں کو ضلع رحیم یار خان کو دینا مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری منیر کے کہنے پر رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف نے تھانہ بنگلہ اچھا کو ضلع رحیم یار خان پولیس کے حوالے کیا۔ شہباز شریف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا۔پنجاب میں لاقانونیت کا راج ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں