پولینڈ کے وفد نے ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی دیکھی ، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے خیر مقدم

پولینڈ اور پاکستان کے درمیان معاشی ، دفاعی معاملات سمیت اہم معاملات میں مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں، وفد دونوں ممالک کے درمیان مزید تعلقات کی بہتری کیلئے کام کرے گی ، مشاہد حسین دونوں ممالک کے درمیان غربت کے خاتمے ، امن وامان اور معاشی ترقی سر فہرست ہیں، سینیٹر سید مظفر

پیر 6 نومبر 2017 20:49

پولینڈ کے وفد نے  ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی دیکھی ،  چیئرمین سینیٹ کی جانب سے خیر مقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ میاںرضا ربانی نے پولینڈ سے آئے ہوئے وفد کو خوش آمدید کہا ۔ تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے آئے ہوئے وفد جس کی قیادت سینیٹر مارشل کر رہے ہیں پیر کے روز ایوان بالا کی کارروائی دیکھی ۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفد کو خوش آمدید کہا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ مارشل کی قیادت میں آنے والے وفد دونوں ممالک کے درمیان مزید تعلقات کی بہتری کیلئے کام کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان معاشی ، دفاعی معاملات سمیت اہم معاملات میں مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے دفاعی معاملات خصوصاً فضائیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولینڈ کے پوپ دوم نے 80کی دہائی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے الاظہر یونیورسٹی کا دورہ کر کے بین المذاہب آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔

سینیٹر مظفر شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان غربت کے خاتمے ، امن وامان اور معاشی ترقی سر فہرست ہیں ۔ دونوں ممالک سائوتھ ایشیا کے استحکام پر یکساں خیالات رکھتے ہیں ۔ پولینڈ نے پاکستان کی انڈسٹری ، مینوفیکچرنگ ، ٹینک ، اسلحہ سازی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کر رکھا ہے ۔ وفد نے تھوڑی دیر تک ایوان کی کارروائی دیکھی اور بعد میں رخصت ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں