اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے میں چند ماہ باقی ہیں، موجودہ حکومت کسی طور بھی عوام کی نمائندہ نہیں، قبل از وقت انتخابات کا تحریک انصاف کا مطالبہ مکمل طو رپر آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے، لازم ہے کہ غیر فعال اور غیر موثر اسمبلیاں تحلیل کر کے عوام کو از سر نو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے، پاکستان کو پیچھے دھکیلنے اور قومی وسائل لوٹنے پر پیپلز پارٹی اور ''ن'' لیگ میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا بیان

پیر 6 نومبر 2017 20:43

اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے میں چند ماہ باقی ہیں، موجودہ حکومت کسی طور بھی عوام کی نمائندہ نہیں، قبل از وقت انتخابات کا تحریک انصاف کا مطالبہ مکمل طو رپر آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے، لازم ہے کہ غیر فعال اور غیر موثر اسمبلیاں تحلیل کر کے عوام کو از سر نو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے، پاکستان کو پیچھے دھکیلنے اور قومی وسائل لوٹنے پر پیپلز پارٹی اور ''ن'' لیگ میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے میں چند ماہ باقی ہیں موجودہ حکومت کسی طور بھی عوام کی نمائندہ نہیں، قبل از وقت انتخابات کا تحریک انصاف کا مطالبہ مکمل طو رپر آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے لازم ہے کہ غیر فعال اور غیر موثر اسمبلیاں تحلیل کر کے عوام کو از سر نو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے، پاکستان کو پیچھے دھکیلنے اور قومی وسائل لوٹنے پر پیپلز پارٹی اور ''ن'' لیگ میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے ، قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کے پیچھے نون پیپلز پارٹی مک مکا کار فرما ہیں، آئین ملک میں قبل از وقت انتخابات پر کسی قسم کی قدغن عائد نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنے اور قومی وسائل لوٹنے پر پیپلز پارٹی اور ''ن'' لیگ میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کے پیچھے نون پیپلز پارٹی مک مکا کار فرما ہیں۔آئین ملک میں قبل از وقت انتخابات پر کسی قسم کی قدغن عائد نہیں کرتا، بینظیر بھٹو نے 1993میں قبل از وقت انتخابات کیلئے باضابطہ تحریک چلائی۔

نواز شریف کی تحریک نجات کا مطالبہ بھی قبل از وقت انتخابات ہی تھے، فواد چوہدری نے کہاکہ دونوں جماعتوں نے اسمبلیوں کی نصف مدت کے آس پاس از سر نو انتخابات کے مطالبات کیلئے تحریکیں چلائیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے میں چند ماہ باقی ہیں، فواد چوہدری موجودہ حکومت کسی طور بھی عوام کی نمائندہ نہیں، فواد چوہدری پاکستان سنگین نوعیت کے سیاسی و معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہاکہ قوم کو بحرانی کیفیت سے نجات دلانے کیلئے صحیح معنوں میں عوام کی نمائندہ اور بااختیار حکومت درکار ہے۔ قبل از وقت انتخابات کا تحریک انصاف کا مطالبہ مکمل طو رپر آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے، فواد چوہدری لازم ہے کہ غیر فعال اور غیر موثر اسمبلیاں تحلیل کر کے عوام کو از سر نو اپنے نمائندوں کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے، فواد چوہدری نے کہاکہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں بھی قبل از وقت انتخاب کا اہتمام کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کو التوا میں ڈالنے کی کوششیں انتہائی مہلک ہیں، جن کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے …۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں