نئے احتساب کمیشن کے قیام کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کااٹھارہواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

پی ٹی آئی نے مجوزہ احتساب قانون کے ملک بھر میں اطلاق کی تجویز دے دی اداروں کے مابین چپقلش بڑھنے کے اندیشے پر ججوں اور جرنیلوں کے احتسا ب کی تجویز واپس لی،ایسے ماحول میں کوئی بھی قدم صورتحال کو تشویشناک بنا سکتا ہے ،پیپلز پارٹی کا مجوزہ احتساب قانون کو وفاق اور وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے پر اصرار عمران خان نے احتساب قانون میں کرپٹ مافیا کو تحفظ دینے پر دھرنے کا عندیہ دیا ہے، تحریک ا نصاف کا موقف ارکان کی مصروفیات کے باعث آج کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی، وفاقی وزیر قانون

پیر 6 نومبر 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) نئے احتساب کمیشن کے قیام کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی کااٹھارہواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا ،پی ٹی آئی نے مجوزہ احتساب قانون کے ملک بھر میں اطلاق کی تجویز دے دی ،پیپلز پارٹی نے مجوزہ احتساب قانون کو وفاق اور وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے مابین چپقلش بڑھنے کے اندیشے پر ججوں اور جرنیلوں کے احتسا ب کی تجویز واپس لی،ایسے ماحول میں کوئی بھی قدم صورتحال کو تشویشناک بنا سکتا ہے، دیگر اداروں کے احتساب کا اپنا طریقہ کار موجود ہے، پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت نے آج ہماری تجاویز پر غور کیا ہے، عمران خان نے احتساب قانون میں کرپٹ مافیا کو تحفظ دینے پر دھرنے کا عندیہ دیا ہے، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ ارکان کی مصروفیات کے باعث آج کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی، بل میں عوامی عہدہ رکھنے والوں کی تعریف سے متعلق بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو پالیمانی جماعتوں پر مشتمل نئے احتساب کمیشن کے قیام کی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون زاہد حامدکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں جے یو آئی ، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما?ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے احتساب کمیشن کے قیام کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کااٹھارواں اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ،پی ٹی آئی نے مجوزہ احتساب قانون کے ملک بھر میں اطلاق کی تجویز دے دی ،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر نے مجوزہ احتساب قانون کو وفاق اور وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے مابین چپقلش بڑھنے کے اندیشے پر ججوں اور جرنیلوں کے احتسا ب کی تجویز واپس لی،ایسے ماحول میں کوئی بھی قدم صورتحال کو تشویشناک بنا سکتا ہے، دیگر اداروں کے احتساب کا اپنا طریقہ کار موجود ہے، پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت نے آج ہماری تجاویز پر غور کیا ہے، عمران خان نے احتساب قانون میں کرپٹ مافیا کو تحفظ دینے پر دھرنے کا عندیہ دیا ہے، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ ارکان کی مصروفیات کے باعث آج کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی، بل میں عوامی عہدہ رکھنے والوں کی تعریف سے متعلق بحث کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں