جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے اپنے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ریفرنس کی کارروائی کھلی عدالت میں چلانے کی درخواست

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا

پیر 6 نومبر 2017 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے اپنے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ریفرنس کی کارروائی کھلی عدالت میں چلانے کی درخواست کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ضمنی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس دوست محمد ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ آج منگل کو جسٹس شوکت عزیر صدیقی کی درخواست کی سماعت کرے گا ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ میں سپریم جوڈیشل کونسل میں انکے کیخلاف ریفرنس کھلی عدالت میں سننے کی درخواست دائر کررکھی ہے گزشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے معاملہ پانچ رکنی لارجر بنچ کے سامنے لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوایا تھا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں