سابق نااہل وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے بھائی سمیت 9 بیورو کریٹس کے خلاف روات اراضی کی خریداری سمیت اربوں روپے کی کرپشن کے الزام پر تحقیقات سرد خانے کی نظر

پیر 6 نومبر 2017 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے سابق نااہل وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے بھائی سمیت 9 بیورو کریٹس کے خلاف روات اراضی کی خریداری سمیت اربوں روپے کی کرپشن کے الزام پر تحقیقات سرد خانے کی نظر کردیں ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی کے ذیلی ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد علی کی درخواست پر جاری انکوائری سرد خانے کی نظر ہوگئی ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ھا کہ حکومتی دبائو کی وجہ سے عرفان صدیقی کے بھائی طاہر کلیم صدیقی اور ان کے مبینہ فرنٹ مین بیورو کریٹس جن میں ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکائونٹس کمیٹی جو کہ اس سے قبل بطور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈز بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں سمیت ڈائریکٹر ورکر افضل حمید ڈائریکٹر ٹیکنیکل اسلام شیخ ڈائریکٹر جنرل زاہد رشید ، ڈائریکٹر ایڈمن نعمان شاہ ، ڈائریکٹر ایجوکیسن مسعود رضا سمیت دیگر بیورو کریٹس کے نام شامل ہیں واضح رہے کہ مذکورہ بالا بیورو کریٹس کے خلاف نیب اسلام آباد میں بھی درخواستوں پر انکوائری جاری ہے جبکہ سابق سیکرٹری ورکر ویلفیئر فنڈ افتخار جن کو بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی مبینہ ملی بھگت سے ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکائونٹ کمیٹی تعینات کردیاگیا تھانے پشاور ہائی کورٹ سے تین سال کیلئے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے دوسری جانب انسپکٹر رانا اکرم جو کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کی جانب سے انکوائری افسر مقرر کئے گئے ہیں نے آن لائن کے استفسار پر بتایا کہ عرفان صدیقی کا علم نہیں البتہ طاہر کلیم صدیقی وغیرہ کے خلاف درخواست پر انکوائری جاری ہے حقائے سامنے لائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں