نیب نے چیئرمین سی ڈی اے سے 110 جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف ایکشن نہ لینے پر وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے اور سوسائٹی مافیاکا ٹرائیکا نے عوام کے اربوں روپے لوٹ لئے ، چیئرمین نیب نے سوسائٹی مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرنے کا فیصلہ افسران کو بھی متحرک کردیا

پیر 6 نومبر 2017 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مافیا کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سادہ لوح عوام سے لوٹے گئے اربوں روپے واپس لئے جائیں اور غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جاسکے۔ نیب حکام نے وفاقی دارالحکومت کی 110 ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اب چئرمین سی ڈی اے سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے۔

سی ڈی اے نے اپنی ویب سائٹ پر 110 ہائوسنگ سوسائٹیوں کو پہلے ہی جعلی قرار دے کر عوام کو ان سوسائٹیوں مین سرمایہ کاری کرنے سے روک رکھا ہے تاہم سی ڈی اے نے ان سوسائٹیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔ وفاقی درالحکومت کی 110 ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مافیا نے غریب عوام کو پلاٹوں کا لالچ دے کر اربوں روپے لوٹ لئے ہیں اب یہ مافیا نہ پلاٹ دے رہا ہے اور نہ ہی لوٹی ہوئی دولت واپس کررہا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ نئے چیئرمین نیب نے ہائوسنگ سوسائٹی مافیا کے خلاف اعل%ٰ پیمانے پر آپریسن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے چیئرمین سی ڈی اے سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ سوسائٹی مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ چیئرمین سی دی اے کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ان سوسائٹی مافیا کی مدد کرنے اور ساز باز کرکے عوام کو لوٹنے والے سی ڈی اے کے افسران کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ان افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع ہوسکے۔

سی ڈی اے نے خود 110 ہائوسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی تو قرار دیا ہے لیکن مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ پلاٹوں کا لاچ دے کر عوام کو لوٹنے میں ٹرائیکا شامل ہے جس میں اسلام آباد انتظامیہ کے اعیٰ افسران، سی ڈی اے افسران اور سوسائٹی مافیا ، یہ ٹرائیکا ملکر عوام سے اربوں روپے لوٹ رہا ہے اور نئے چیرمین اس لوٹ مار سے بخوبی واقف ہیں۔ کیونکہ بطور جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) جاوید اقبال اسلام آباد کے بدنام زمانہ زرعی فارم کا مقدمہ سنتے رہے تھے اور اس مقدمہ کی سماعت کئی ماہ تک ان کے بنچ میں جاری رہی جس سے سی ڈی اے میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کے کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

چیئرمین نیب نے سوسائٹی مافیا کے خلاف نیب راولپنڈی کو بھی سرگرم کر چکے ہیں اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی نیب راولپنڈی سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام کام عوام سے لوٹی گئی دولت واپس عوام کو دلوانا ہے آن لائن نے چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز سے رابطہ بھی کیا لیکن موقف سامنے نہیں ایا یاد رہے کہ شیخ انصر عزیز میئر اور چیئرمین بننے سے قبل سی ڈی اے کے مشہور زمانہ ٹھیکیدا رتھے اور بطور ٹھیکیدار سی ڈی اے افسران اور عملہ کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمل میں مجوزہ حصہ بطور کمیشن بھی دیتے رہے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں