نیب کے جعلی افسربن کرلوٹنے والے 4 ملزم گرفتار،تحقیقات جاری
تازہ ترین : 1

نیب کے جعلی افسربن کرلوٹنے والے 4 ملزم گرفتار،تحقیقات جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2017ء)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب لاہور نے نیب کے جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے اور ایک شہری سے 44 لاکھ روپے لوٹنے والی4دھوکہ بازوں/ جعلسازوں جن کے نام امجد علی،محمد عثمان،نوید حسین اور نیاز بٹ کو اس وقت موقع پر گرفتار کرلیا جب وہ متعلقہ شہری سے مزید رقم وصول کرنے پہنچے۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر متعلقہ جعلسازوں سے تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے چاروں جعلسازوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا ، تاکہ پولیس دفعہ419/420 ،170ت کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/11/2017 - 20:12:50

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :