مذہبی جماعتوں کا دھرنا، پولیس نے 7 کروڑ سے زائد کی اضافی گرانٹ مانگ لی

پیر 6 نومبر 2017 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) مذہبی جماعتوں کا دھرنا، پولیس نے 7 کروڑ سے زائد کی اضافی گرانٹ مانگ لی ، اضافی گرانٹ ، کنٹینرز ، رہائش ، پیٹرول ، کھانا اور دیگر اخراجات کی مد میں مانگی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق چوالیس لاکھ 80 ہزار روپے نفری کی رہائش گاہ کی مد میں جبکہ پیٹرول کی مد میں 55,12000 روپے مانگے گے ہیںاسی طرح گاڑیوں اور کنٹینرز کی ہائرنگ کیلئے 14560000 روپے اضافی مانگے ہیں ،کھانے کی مد میں 43943000 روپے کی گرانٹ جبکہ دیگر اخراجات کیلئے پولیس نے 2000000 لاکھ روپے مانگے ہیں ،اضافی گرانٹ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ سے جاری ہونگے ،اضافی گرانٹ صرف 7 یوم کیلئے ہے اگر دھرنا طویل ہوا تو مزید گرانٹ مانگی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں