مذہبی جماعتوں کا دھرنا ،ْپولیس نے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی

پولیس کی جانب سے اضافی گرانٹ ، کنٹینرز ، رہائش ، پیٹرول ، کھانا اور دیگر اخراجات کی مد میں مانگی گئی ْاضافی گرانٹ صرف 7 یوم کے لیے ہے اور اگر دھرنا طویل ہوا تو مزید گرانٹ مانگی جائے گی ،ْپولیس حکام

پیر 6 نومبر 2017 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) تحریک لبیک پاکستان اور سنی تحریک کی جانب سے لاہور تا اسلام آباد ریلی کے انعقاد کے اعلان کے بعد جلسے کی حفاظت اور امن و امان کیلئے پولیس نے 70 کروڑ سے زائد کی اضافی گرانٹ مانگ لی۔پولیس کی جانب سے اضافی گرانٹ ، کنٹینرز ، رہائش ، پیٹرول ، کھانا اور دیگر اخراجات کی مد میں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے آئے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کیلئے 44 لاکھ 80 ہزار روپے، ان کی رہائش گاہ کی مد میں 55 لاکھ 12 ہزار روپے، پیٹرول کی مد میں 14 کروڑ 56 لاکھ روپے، گاڑیوں اور کنٹینرز کی ہائرنگ کیلئے اور کھانے کی مد میں 4 کروڑ 39 لاکھ 43 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ مانگی گئی جبکہ دیگر اخراجات کیلئے پولیس نے 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔اضافی گرانٹ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ سے جاری ہوگی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اضافی گرانٹ صرف 7 یوم کے لیے ہے اور اگر دھرنا طویل ہوا تو مزید گرانٹ مانگی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں