اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع

پیر 6 نومبر 2017 19:14

اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں 90 روز کی توسیع کردی گئی۔وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 90 روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کے 2 ہزار دستے اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 50 دستے تعینات ہیں۔سول انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کرسکتی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پر بھی رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں