پاکستان کشمیری قوم کی اخلاقی،سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،اہلیان پاکستان کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کے دور ہی میں حل ہو گا، وہ دن دور نہیں جب راولپنڈی فیض آبادلاری اڈے سے سری نگر سری نگر کی صدائیں سماعتوں سے ٹکرائیں گی ، جنوب مشرقی ایشیاء میں مستقل قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں عالمی برادری کو اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کی سپیکر آزاد کشمیراسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات میں گفتگو
پیر 6 نومبر 2017 19:10
(جاری ہے)
اس موقع پر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ کشمیری قوم کی اخلاقی،سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اہلیان پاکستان کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیںوزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر اہلیان پاکستان و کشمیر کی بہترین ترجمانی کی اورقابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کیامسلم لیگ ن کے حالیہ دورمیں مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کے باشعور عوام نے میاں محمدنوازشریف اور مقامی مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کرتے ہوئے آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا انشاء اللہ مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کے دور ہی میں حل ہو گا وہ دن دور نہیں جب راولپنڈی فیض آبادلاری اڈے سے سری نگر سری نگر کی صدائیں سماعتوں سے ٹکرائیں گی اور یہاں سے گاڑیاں سیدھی سری نگر جایاکریںگی انہوں نے کہا جنوب مشرقی ایشیاء میں مستقل قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں عالمی برادری کو اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ دوایٹمی طاقتوں کے درمیان ہے کشمیر کے لوگ گزشتہ سات د ہائیوں سے آزادی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیںبانی پاکستان حضرت قائد اعظم ؒ نے کشمیر کیلئے اپنے تاریخی الفاظ میں کہا تھا کہ" کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے " اہل پاکستان بانی پاکستان کے انہی الفاظ کو کشمیر بارے بنیادی اساس تصور کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سترہ کروڑ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیںوزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف نے ہمیشہ ہی سے کشمیر پر اپنا اصولی اور ٹھوس موقف پیش کیا ہے ان کے حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ م کی جنرل اسمبلی میں کشمیر بارے تاریخی تقریر سے آر پار کے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا نے مزید کہا بھارت اور بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے اور گزشتہ سات دہائیوں سے جاری جدوجہد آزادی سے طاقت سے دبانے کیلئے مسلمانان کشمیر کا قتل عام شروع کیا ہوا ہے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زیادہ دیر تک نہیں دبایا جا سکتا بھارت کی دہشت اور بربریت اور ڈھائے جانے والے مظالم کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کسی طور ختم نہیں کر سکتی ا بھارت کا سیکولر ازم ایک ڈھونگ ہے بھارت کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا حق خود ارادیت کے حصول ،بھارتی وحشت اور بربریت کے خاتمے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کے پشت بان ہیں خطہ آزاد کشمیر بھارت اور بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہو گا۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت