پرویز خٹک سب سے بڑا چور ہے، جو آزاد پھر رہا ہے، سب کا ایک جیسا احتساب ہونا چاہیے، سمگلر ملک میں آزاد پھر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو

پیر 6 نومبر 2017 19:07

پرویز خٹک سب سے بڑا چور ہے، جو آزاد پھر رہا ہے، سب کا ایک جیسا احتساب ہونا چاہیے، سمگلر ملک میں آزاد پھر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ پرویز خٹک سب سے بڑا چور ہے، جو آزاد پھر رہا ہے، سب کا ایک جیسا احتساب ہونا چاہیے، سمگلر ملک میں آزاد پھر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ جو بھی کرپشن کرتا ہے، ان کا احتساب ہونا چاہیے، سب کا ایک جیسا احتساب ہونا چاہیے، سمگلر ملک میں آزاد پھر رہے ہیں، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، صرف سیاستدانوں کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ جو کرپشن کے خلاف جلسے کررہا ہے، اس کے صوبے کا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سب سے بڑا چور ہے، جوآزاد پھر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں