پاکستان کی 41 فیصد دیہی اور 32 فیصد شہری آبادی پینے کا صاف پانی استعمال کر رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

پیر 6 نومبر 2017 19:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 41 فیصد دیہی آبادی اور 32 فیصد شہری آبادی پینے کا صاف پانی استعمال کر رہی ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ وزارت نے ملک بھر میں پانی کے معیار کی نگرانی کیلئے 24 لیبارٹریاں قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران چند غیر معیاری پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم وزارت نے سہ ماہی بنیادوں پر پانی کی فروخت کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی کا عمل شروع کیا ہے تاکہ غیر معیاری مضر صحت پانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے اس سلسلے میں پاکستان کونسل برائے آبی وسائل سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2017ء کے دوران ملک کے مختلف شہروں سے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے تاکہ غیر معیاری پانی کی فروخت والی کمپنیوں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں