قیمتوں پر کنٹرول منافع خوری‘ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے مختلف قوانین میں ترامیم کا عمل جاری ہے،وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی

پیر 6 نومبر 2017 19:05

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول منافع خوری‘ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف قوانین میں ترامیم اور منسوخی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا اصغر کے سوال پر وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ قواد و انصرام کار 1973ء کے تحت وزارت صنعت و پیداوار کو تفویض کردہ امور پر نظرثانی کی جارہی ہے جس کے بعد پرائس کنٹرول اور منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کا تدارک ایکٹ 1977ء ‘ پٹرولیم ایکٹ 1934ء‘ اقتصادی اصلاحات ضوابط 1972ء کی منسوخی کے لئے ہائیڈرو جنریٹڈ ویجیٹیبل آئل انڈسٹری ایکٹ‘ انتظام ادارہ سمیت آرڈیننس 1984ء‘ صنعتوں کی ترقی ایکٹ 1949ء‘ ویسٹ پاکستان سمال انڈسٹریز کا اپوزیشن آرڈیننس 1972ء‘ وزارت قانون و انصاف کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ ہائیڈروجن آمیز نباتی تیل کی صنعت ایکٹ 1973ء‘ منظم ادارہ سیمنٹ آرڈیننس 1984ء‘ صنعتوں کی ترقی ایکٹ 1949ء‘ مغربی پاکستان سمال انڈسٹریز کارپوریشن آرڈیننس 1972ء کو آئین سے خارج کرنے کے لئے وزارت قانون کو بھجوائے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں