بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پاکستان کے دفتر خارجہ طلبی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 فروری 2017 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2017ء) : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھارتی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پر احتجاج کرنے کے لیےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں