شگر میں برفانی تودہ گرنے سی40 مویشی ہلاک، ایک گھر تباہ

بدھ 8 فروری 2017 13:36

شگر میں برفانی تودہ گرنے سی40 مویشی ہلاک، ایک گھر تباہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) سکردو کے علاقے شگر میں برفانی تودہ گرنے سیکم ازکم40 مویشی ہلاک اور ایک گھر مکمل تباہ ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق سکردو میں وقفے وقفے سے برف باری کے نتیجے میں ارندو گائوں میں برفانی تودہ سرکنے اورگرنے سے 40 مویشی ہلاک اور ایک گھر مکمل تباہ اور متعدد درخت گر گئے البتہ مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف جہاںسڑکیں بلاک ہونے کے باعث سیاح پہاڑی مقامات پر پھنسے ہیں وہاں علاقے میں خوراک اورادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔دریں اثناء مسلسل برف باری اورشدید سرد موسم کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔واضح رہے کہ چترال میں6فروری کو برفانی تودہ گرنے سے فرنٹیئر کانسٹیلبری کے سپاہی سمیت 10 افراد جاں بحق اور گھر منہدم ہونیسیمتعدد افراد پھنس گئے ۔تحصیل گرام چشمہ کے گائوں شیر شل میں تودہ گرنے سے 20 سے زائد گھر مکمل تباہ ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں