آل پاکستان انٹر سکولز تھرو بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل ہوگی

بدھ 8 فروری 2017 12:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر سکولز تھرو بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل جمعرات کو لاہور میںہوگی جس کے مہمان خصوصی ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر مصطفیٰ کمال ماروت ہونگے جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ کا مقصد ملک میں تھرول بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینا ہے اور ٹورنامنٹ میں 18 سکولوں کے بوائز اور گرلزکھلاڑی شرکت کر ر ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں