ْسرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 3کھرب 63 ارب 38کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 8 فروری 2017 12:38

ْسرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 3کھرب 63 ارب 38کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 3کھرب 63 ارب 38کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 10ارب ‘ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے ایک کھرب 11ارب 41کروڑ‘ واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 60ارب 26 کروڑ ‘ ریلویز ڈویژن کے لئے 13 ارب 99 کروڑ ‘ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 12 ارب 66 کروڑ ‘ داخلہ ڈویژن کے لئے 9ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں