پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن 28 فروری تک کروالیں ،یو این ایچ سی آر

بدھ 8 فروری 2017 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) عالمی ادارہ برائے پناہ گزیں یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن 28 فروری تک کروالیں ۔ یو این ایچ سی آر کے نمائندے آفریدی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 5سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرڈ افغان مہاجرین جن کے بچوں کی عمر 5سال سے کم ہے اور انہوں نے اپنے بچوں کی رجسٹریشن نہیں کروائی ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 28 فروری سے قبل وی آر سی سنٹر میں وطن واپسی سے قبل کسی بھی دشواری سے بچنے کے لئے رجسٹریشن لازمی کروالیں تاکہ انہیں وطن واپسی کے موقع پر 400 ڈالر یو این ایچ سی آر کی جانب سے مالی امداد دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل یکم مارچ سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں