ضرب عضب سے متاثر فاٹا کے بے گھر افراد میں 3 ارب 67 کروڑ 21لاکھ روپے مکانات کا معاوضہ تقسیم

بدھ 8 فروری 2017 11:36

ضرب عضب سے متاثر فاٹا کے بے گھر افراد میں 3 ارب 67 کروڑ 21لاکھ روپے مکانات کا معاوضہ تقسیم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے فاٹا کے بے گھر افراد میں مکانات کے معاوضہ جات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 14 ہزار 335 مکانات کا معاوضہ 3 ارب 67 کروڑ 21لاکھ 60ہزار روپے تقسیم کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا آر آریو کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے فاٹا کے بے گھر افراد میں معاوضہ جات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اب تک فاٹا کے آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں 14 ہزار 335 مکانات کا معاوضہ تقسیم کیا جاچکا ہے جن میں سے تین ہزار 132 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 11ہزار 203 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے جن کا معاوضہ 3ارب 67کروڑ 21لاکھ 60 ہزار روپے اب تک تقسیم کیا جاچکا ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن سے متاثرہ علاقوں کا سروے جاری ہے جبکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 4لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکان کا معاوضہ ایک لاکھ 60ہزار روپے دیا جارہا ہے ۔ حکام نے کہا کہ آپریشن سے متاثر ہونے والے مکانات کا معاوضہ گھر گھر سروے کے بعد دیا جارہا ہے کوئی بھی متاثرہ گھر کا مالک معاوضہ کے بغیر نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں