ایشیئن جونیئر کیڈٹ چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

بدھ 8 فروری 2017 11:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشیئن جونیئر کیڈٹ چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 7 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے جس میں 4 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ تربیتی کیمپ میں 6 مزید کھلاڑی آج جمعرات تک کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں