پاکستان جوڈو فیڈریشن کی ایگزیکٹو باڈی اور جنرل کونسل کا اجلاس 13 فروری سے شروع ہوگا

بدھ 8 فروری 2017 11:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کی ایگزیکٹو باڈی اور جنرل کونسل کا اجلاس 13 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی جے ایف کے سیکرٹری منصور احمد خان‘ فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری منصور احمد خان 2016ء کی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔ اسی طرح اجلاس میں 2017ء کے قومی اور بین الاقوامی کلینڈر منظوری اور ایونٹ کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن اور فیڈریشن سے منسلک یونٹس بھی اپنی اپنی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں