تھرمل پاور سٹیشن کوٹری کی پیداواری گنجائش بڑھانے کا منصوبہ تیار

بدھ 8 فروری 2017 11:35

تھرمل پاور سٹیشن کوٹری کی پیداواری گنجائش بڑھانے کا منصوبہ تیار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) حکومت نے تھرمل پاور سٹیشن کوٹری کی پیداواری گنجائش بڑھانے کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق کوٹری تھرمل پاور سٹیشن کے پانچ یونٹس کام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی ابتدائی مجموعی پیداواری گنجائش 144 میگا واٹ تھی ۔25‘25 میگا واٹ کے 4 یونٹ 1979ء اور 1981ء میں جبکہ 44میگا واٹ کا ایک یونٹ 1994ء میں قائم کیا گیا ۔اس وقت تھرمل پاور سٹیشن سے 120میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔تھرمل پاور سٹیشن کی مجموعی پیداواری گنجائش بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں