ڈاڈیکس نے ’’ اینٹی مائیکروبیئل واٹرسپلائی پائپ‘‘ متعارف کرادیا

بدھ 8 فروری 2017 11:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ملک میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پائپ تیار کرنے والی کمپنی ڈاڈیکس نے ’’ اینٹی مائیکروبیئل واٹرسپلائی پائپ‘‘ متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاڈیکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی ساجد علی نے کہا ہے کہ کمپنی نت نئی ایجادات کے اپنے وژن کے تحت دنیا کی جدید ترینD2P ٹیکنالوجی کے استعمال سے پائپ تیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ D2P کی انقلابی ٹیکنالوجی پاکستان میں پائپ تیار کرنے کیلئے پہلی مرتبہ متعارف کروائی گئی ہے جس سے پینے کے پانی کو صاف اورمحفوظ تر بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں