سیزن کے دوران 31جنوری تک جنرز کو10فیصد سے زائد روئی کی گانٹھیں موصول
تازہ ترین : 1

سیزن کے دوران 31جنوری تک جنرز کو10فیصد سے زائد روئی کی گانٹھیں موصول

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء) رواں سیزن کے دوران 31جنوری تک جنرز کو10فیصد سے زائد روئی کی گانٹھیں موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے ) کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ سیزن کے دوران 31جنوری تک جنرز نے روئی کی 10.63ملین گانٹھیں خریدی ہیں جبکہ گذشتہ سیزن کے اسی عرصہ کے دوران 9.61 ملین روئی کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی تھی۔ اس طرح رواں سیزن میں گذشتہ سیزن کے مقابلہ میں دس فیصد سے زائد روئی کی گانٹھیں موصول ہوئی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/02/2017 - 11:34:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎