واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نمائندوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام، جلیل عباس جیلانی نے پاکستان امریکہ تعلقات پر بریفنگ دی

بدھ 8 فروری 2017 11:31

واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نمائندوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام، جلیل عباس جیلانی نے پاکستان امریکہ تعلقات پر بریفنگ دی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی الوداعی تقریبات کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں واشنگٹن میں موجود پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے پاکستانی صحافیوں کو 7 دہائیوں پر محیط پاکستان امریکہ تعلقات پر خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار پر امریکہ میں بہت زیادہ مفاہمت پائی جاتی ہے اور امریکی عوام اسے تسلیم کرتے ہیں، 2013ء میں سٹریٹجک مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء کو امریکہ میں کام کرنے والے 6 ورکنگ گروپس کے بارے میں بھی بتایا، جن میں معیشت، فنانس اور تجارت، انرجی سیکٹر کوآپریشن، انسداد دہشتگردی اور لاء انفورسمنٹ کوآپریشن، دفاعی تعاون، نیوکلیئر کوآپریشن اور تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون شامل ہیں۔ جلیل عباس جیلانی نے پاکستانی صحافیوں کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ملکی مفادات کے تحفظ اور پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں